• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔

اسلام آباد میں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور حکومتی رویے پر غور کیا جائے گا۔

اسلم غوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور خطے کی صورتحِ ال پر غور و خوض بھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید