• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی تنازعات اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس میں اہم معدنیات کی سپلائی جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید