• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نواز مقرر کو مدعو کرنے پر انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم شدید برہم

اسلام آباد (فاروق اقدس)اسرائیل نواز مقرر کو مدعو کرنے پر انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم شدید برہم، نہضۃ العلماء کی قیادت نے چیئرمین یحییٰ چولیل استاقف مستعفی ہونے کیلئے 3دن کی مہلت، جبری طور پر عہدے سے ہٹا نے کی دھمکی بھی دیدی۔ تفصیلات  کے مطابق  انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم ”نہضۃ العلماء“ (این یو) کی قیادت نے اپنے چیئرمین یحییٰ چولیل استاقف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ ایک ایسے امریکی اسکالر کو تنظیم کے اندرونی پروگرام میں مدعو کئے جانے پر کیا گیا جو غزہ جنگ میں کھل کر اسرائیل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ اجلاس کے سرکاری ریکارڈ میں لکھا گیا ہے کہ این یو کی قیادت نے چیئرمین کو تین دن کی مہلت دی ہے کہ وہ خود استعفیٰ دے دیں، ورنہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ چیئرمین نے ایک ایسے شخص کو مدعو کیا جو ”بین الاقوامی صیہونی نیٹ ورک سے منسلک“ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام بھی لگایا گیا۔ یحییٰ استاقف 2021ء سے تنظیم کے چیئرمین ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید