• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو ٹرمپ کی ہر توہین برداشت کرنے کو تیار، قیمت اسرائیل کو چکانا پڑیگی، تجزیہ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو—فائل فوٹو

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو ٹرمپ کی ہر توہین برداشت کرنے کو تیار، قیمت اسرائیل کو چکانی پڑیگی۔ عدالتی معافی اور انتخابی مہم کیلئے ٹرمپ کی مدد کے بدلے نتن یاہو ہر مطالبے پر ہاں کہتے چلے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے تجزیے کا عنوان ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہونے والی ہر ممکن توہین برداشت کرنے پر آمادہ ہیں اور اس کے نتائج اسرائیل کو بھگتنا پڑیں گے۔ معافی کی کوشش اور اپنی انتخابی مہم کیلئے ٹرمپ کی مدد حاصل کرنے کے بدلے، نتن یاہو اس کے ہر مطالبے پر “ہاں” کہنے کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ جوں جوں 7 اکتوبر کی پارلیمانی کمیٹی ایک کارٹون یا مضحکہ خیز تماشے کا روپ دھارتی جا رہی ہے، عوام کی نظر میں اس کی سنجیدگی اور اہمیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے، اور لوگ اسے اسی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔ اس صورتحال میں جبکہ اسرائیلی انتخابات میں ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اصل سوال یہ ہے کہ حزبِ اختلاف کی قیادت اس سیاسی منظرنامے میں کیا حکمتِ عملی اپنائے۔

دنیا بھر سے سے مزید