• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُدے پور میں ارب پتی خاندانوں کی شاہانہ شادی توجہ کا مرکز

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ممبئی (جنگ نیوز) نیٹرا مانٹینا اور وامسی گدی راجو کی اربوں روپے کی شادی، عالمی اسٹارز کے جلوے، اُدے پور میں ارب پتی خاندانوں کی شاہانہ شادی توجہ کا مرکز، جسٹن بیبر، جینیفر لوپیز، بلیک کافی و دیگر کی پرفارمنس، ٹرمپ جونیئر کی موجودگی نے تقریب کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا، دلہن نیٹرا کی سنگیت کی ویڈیوز وائرل۔ ارب پتی خاندانوں کی دلکش اور شاہانہ شادی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں ارب پتی وراثت کی مالک نیٹرا مانٹینا اور ٹیک انٹرپرینیور وامسی گدی راجو کی تین روزہ تقریبات 21 نومبر سے شروع ہوچکی ہیں اور مرکزی تقریب 23 نومبر کو طے ہے۔ نیٹرا مانٹینا جو امریکی فارما انڈسٹری کی معروف شخصیت اور انجینس فارماسیوٹیکلز کے سی ای او راما راجو مانٹینا کی بیٹی ہیں جبکہ وامسی گدی راجو نیویارک میں قائم ٹیک پلیٹ فارم "سپر آرڈر" کے شریک بانی اور سی ٹی او ہیں اور فوربز 30 انڈر 30 کی فہرست میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید