• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان 

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 26نومبر کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے حیات آباد پشاور میں احتجاج اور جاں بحق افراد کیلئے دعائیہ تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ 26نومبر بروز بدھ پانچ بجے حیات آباد فٹ بال گراونڈ میں یوم سیاہ منایا جائے گا جس میں احتجاج اور شہداء کے لیے قرآن خوانی اور دعا ہو گی ۔
پشاور سے مزید