پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا و دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری اور فاطمہ نرسنگ کالج چارباغ سوات میں عطیہ خون کیمپ لگائے گئے، بلڈ کیمپوں میں فیکٹری ورکرز اور طلبہ نے خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمی صاحبزادہ محمد حلیم نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے جی ایم مسعود عباسی اور فاطمہ نرسنگ کالج کے پرنسپل محمد صدام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ خون کے عطیات دینے والے باہمت افراد کی وجہ سے ننھے بچوں کی زندگی کی شمع روشن ہے، انہوں نے دونوں شخصیات کو ادارہ کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اور دیکھیں کہ یہ ننھے بچے کیسے موروثی امراض کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور بلڈ ڈونرز سے کتنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں، زندگی بانٹنے والے بلڈ ڈونرز کے عطیات خون دیگر لوگوں کے لئے بھی قابل تقلید اقدام ہے۔