• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور تھانہ ارمڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور (اے پی پی) کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں منشیات سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مزمل، زوہیب اور محمد شہزاد شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے 1240 گرام چرس، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید