• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت، کارکردگی اور سہولیات کی فراہمی میں بہتری محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محمد خالد خان کے زیرِ صدارت گڈ گورننس روڈ میپ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم اور ذیلی اداروں میں جاری گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ، اہم معاملات، شعبہ تعلیم میں اصلاحات، گورننس بہتر و سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے اور جاری منصوبوںپر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو گورننس فریم ورک کے تحت جاری اقدامات، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری اور فیلڈ سطح پر درپیش چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شفافیت، کارکردگی اور سہولیات کی فراہمی میں بہتری محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے۔
پشاور سے مزید