• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورماڈل اسکول اینڈ کالج نے انٹر سکولز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا

پشاور(آئی این پی )پشاورماڈل اسکول اینڈ کالج نے پشاور بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر سکولز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی نے نہ صرف ادارے کا نام روشن کیا بلکہ طلبہ کی محنت، کوچز کی رہنمائی اور بہترین کھیل کا عملی ثبوت بھی پیش کیا۔ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ورسک ماڈل اسکول نے آفریدی ماڈل اسکول پشاور اور خیبر ماڈل اسکول کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں ٹیم نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے اسلامیہ کولیجیٹ کو مات دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں ورسک ماڈل اسکول اینڈ کالج نے بہترین حکمت عملی، تیز رفتار کھیل اور مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو اسلامیہ سکول اینڈ کالج چارسدہ کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔اس کامیابی میں جن دو باصلاحیت کھلاڑیوں نے مرکزی کردار ادا کیا ان میں ولید (جماعت دہم) اور محمد سدیس (جماعت دہم) شامل ہیں، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے اور ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسکول انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ، کوچز اور والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے میدان میں ادارے کا نام مزید روشن کریں گے۔
پشاور سے مزید