• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو تھیٹر کا چراغ بجھنے کے قریب ہے،راجہ خان خلیل

پشاور (جنگ نیوز) معروف پشتو اداکار راجہ خان خلیل نے اپنے بیان میں پشتو تھیٹر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیٹر کی موجودہ صورتحال محض ایک ڈرامے کی ناکامی نہیں بلکہ پورے فن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ برس بعد جب کمرشل پشتو تھیٹر دوبارہ نشتر ہال لوٹا تو توقع تھی کہ شائقین ماضی کی طرح گرمجوشی دکھائیں گے، مگر تین روز تک ہال کا خالی رہنا اور صرف چھ ٹکٹوں کی فروخت پورے تھیٹر کی سماجی اور ثقافتی اہمیت پر سوالیہ نشان ہے۔
پشاور سے مزید