پشاور(آئی این پی )تھانہ خزانہ پولیس کا شادی بیاہ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ نمائش کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران مختلف جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں شادی بیاہ سمیت دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کریک کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ خزانہ طارق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ متعدد ملزمان کو گرفتارکر لیا کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں جانس، سجاد، یاسر، یسین، محمد کامران، داود، کبیر اور بلال شامل ہیں تھانہ خزانہ کے علاقوں گل آباد، شگئی کورونہ، ٹیوب ویل کورونہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہیں ملزمان کے قبضے سے 8 پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔