پشاور (اے پی پی) پولیس نے چارسدہ سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو سمگلر ز کو گرفتار کر لیا ۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور انچارج چوکی سردریاب حکمت شاہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو سمگلرز سلیمان خان اور سجاول خان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 11 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔