کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے بیان میں کوئٹہ اور گردونواح میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ،گیس پریشر میں کمی اور رات کے مختلف علاقوں میں بجلی کو سنگل فیس کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔یہی صورتحال گیس پریشر کی ہے صبح ناشتہ اور دوپہر و شام کا کھانا تیار کرنے کے وقت کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر دم تھوڑ دیتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام صورت حال کا نو ٹس لیں۔گیس پریشر بحال اوربجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔