• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کا تاریخی کارنامہ، 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز والے پہلے فٹبالر بن گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فٹبال کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور تاریخ رقم کردی، ارجنٹائن کے لیجنڈ پلیئر دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز  مکمل کرلیے۔

 انٹر میامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی نے ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایسٹرن کانفرنس کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، انٹر میامی نے یہ میچ 0-4 سے اپنے نام کیا، جس میں میسی نے ایک زبردست ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اہم اسسٹ فراہم کیے۔

38 سالہ میسی اب تک 896 گولز اور 404 اسسٹ دے چکے ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کنٹری بیوشنز بنتے ہیں۔

 دوسری جانب ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے کل کیریئر کنٹری بیوشنز 1213 ہیں جس میں 954 گولز اور 259 اسسٹ شامل ہیں، یوں میسی رونالڈو سے 87 کنٹری بیوشنز آگے ہیں، جبکہ انہوں نے رونالڈو کے مقابلے میں کم میچز کھیلے ہیں۔

میچ کے بعد میسی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لیٹس گو، پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس ایسے حریف کے خلاف دکھائی جو ہمیشہ ہمیں مشکل میں ڈال دیتا ہے۔

اس فتح کے ساتھ انٹر میامی پہلی بار ایسٹرن کانفرنس فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید