• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے سپورٹ اسٹاف کی تلاش شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے سپورٹ اسٹاف کی تلاش شروع کردی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فزیو تھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار جاری کر دیا ہے، خواہشمند افراد 12 دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی غیر ملکی فزیو تھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا تقرر کرسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید