• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کم عمر طالب علم کو نامناسب میسجز بھیجنے پر خاتون ٹیچر گرفتار

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ٹی ٹیچر کو ایک کم عمر طالبعلم کو ’’نامناسب‘‘ میسجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوسکیولا کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق 22 سالہ فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر یزمار آنجیانس راموس فیگیورا اس وقت حراست میں لیا گیا جب طالبعلم کی والدہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی۔

تحقیقات کے دوران ٹیچر نے اعتراف کیا کہ اس نے 13 سالہ طالبعلم، جو نجی اسکول میں آن لائن تعلیم حاصل کر رہا تھا، کو پیغامات اور ایک تصویر بھیجی تھی۔ 

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لڑکا کم عمر ہے اور اسی اسکول میں زیرِ تعلیم ہے۔ ملزمہ ٹیچر کے خلاف کم عمر طالب علم  کو فحش مواد فراہم کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 عدالتی ریکارڈ کے مطابق ٹیچر کو اوسکیولا کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی ضمانت 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اسکول انتظامیہ نے تاحال اس واقعے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید