• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بے لوث خدمت اور رواداری ہماری اصل پہچان ہے، ناشناس لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ، رواداری اور اعلیٰ سیاسی اقدار کا فروغ پارٹی کی اصل پہچان ہے راجی راہشون واجہ میر اسد بلوچ نے جس عوام دوست وژن کی بنیاد رکھی ہم اس پر چلتے ہوئے صوبے کے عوام کو حقیقی خوشحالی ، انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کے ٹکٹ پولڈر امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے سب سے قریب ترین فورمز ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پارٹی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم میں مزید تیزی لائیں گھر گھر جاکر عوام سے رابطے بڑھائیں اور پارٹی کا عوامی منشور ہر دروازے تک پہنچائیں۔