کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جبل نورو اطراف میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،شہریوں کی زندگی اجیرن کاروباری طبقہ پریشان، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ،تفصیلات کے مطابق جبل نور اور اس کےملحقہ علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی بچے مریض خاص کر طالب علم کیسکو کے اس ناروا رویے سے نالاں ہیں دوسری جانب بزنس کمیونٹی سارادن بجلی کی اس لوڈشیڈنگ سے نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئی ہے جبل نور کے رہائشیوں نے کیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ فی الفور صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔