• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی سکون کے لیے اللہ کے ذکر سےجڑنا ہو گا، عبدالقدیر اعوان

کوئٹہ( پ ر) الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام لاہور میں ملک گیر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ لوگوں کے دکھ بانٹنے اور انکے زخموں پر مرھم رکھنے والے ڈاکٹرز خود بھی گوشت پوست کے انسان ہیں ان کے بھی جذبات احساسات ہیں وہ بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں ان کے اپنے اندر ذہنی سکون کے لیے اللہ کے ذکر کے ساتھ جڑنا ہو گا کیفیات قلبی بندہ مومن کو وہ قوت دیتے ہیں جس سے میدان عمل میں دوسروں سے بہتر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نظام عدل میں بہت بڑا خلا ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ اور پاسبان ہیں اس کے تمام ادارے ہمارے ہیں میڈیکل کا شعبہ بہت اہم ہے داکٹرز مشکل حالات میں کام کرتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھنی چاہیئے کہ جو کرنا ہے اللہ کی رضا کے لیے کرنا ہے۔