• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریا انسٹیٹیوٹ اورامریکی ادارے کے درمیان معاہدہ

کوئٹہ( پ ر) آریا انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے صوبہ بلوچستان میں صحت، تحقیق اور طبی تعلیم کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسرچ ادارے ClinRé USA کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے ریسرچ کیپیسٹی بلڈنگ، کلینیکل ٹرائلز اور انوویشن انکیوبیشن جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان، سیکرٹری فنانس، بلوچستان ہائی کورٹ کے نمائندہ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے نمائندہ سمیت مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ClinRé USA کے سی ای او ڈاکٹر فیصل چیمہ اور ڈاکٹر ہبہ توحید تھے۔