کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل 36وارڈ نمبر2ملک بشیر جان شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کی حقیقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے عوام کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو کامیاب بنائیں یہ باتیں انہوں نے علاقے کے معتبرین کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے جنرل کونسلر کیلئے یونین کونسل 36وارڈ نمبر2سے ٹکٹ دیا ہے ان شاء اللہ کامیابی کی صورت میں حلقے کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اورعوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتر تے ہوئے علاقے کی حقیقی ترقی و خوشحالی اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کریں گے انہوں نے کہا کہ وارڈ02 کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،خستہ حال سڑکوں کی تعمیر، صفائی کی صورتحال کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔