کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ٹیکنیکلامبرینمینگل، ڈائریکٹر عبدالستار شاہوانی، جمعہ خان کاکڑ ، ڈاکٹر حفیفہسنجرانی، سائرہ طاہری ، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیبہ ، یو این ایف پی ای کی الماس اورعبدالطیف محمد حسنی نے کہا ہے کہ سوشل ورکرز ، کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزرکو دی جانے والی ٹریننگ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئراور یو این ایف پی اے او کے تعاون سے سوشل ورکرز ، کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزرکی ٹریننگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بہت ضروری ہے کیونکہ جب ماں کی صحت اچھی ہوگی تو بچے بھی صحت مند پیدا ہونگے۔