• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز نوجوانوں کو بھی پی ایم یوتھ پروگرام میں شامل کیا جائے: رانا عابد حسین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ رانا مشہود احمد خان نے مختصر مدت میں نوجوانوں کو قومی دھارے کا حصہ بنانے کے لیے قابلِ ذکر کام کیا ہے۔ انہوں نے ناصرف پاکستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے عملی اقدامات کیے بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے نئی جہتیں بھی متعارف کروائیں۔ انہی خدمات کی وجہ سے وزیراعظم نے انہیں اس اہم منصب پر تعینات کر کے دور اندیش فیصلہ کیا، جسے ملک بھر کے نوجوان سراہتے ہیں۔

رانا عابد حسین کے مطابق رانا مشہود احمد خان ملک کے مستقبل کے معماروں کے لیے امید اور اعتماد کی علامت بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں یوتھ پروگرام ایک فعال اور نتیجہ خیز سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے ناصرف نوجوانوں کو ہنر مل رہا ہے بلکہ انہیں معاشی خودمختاری کا موقع بھی فراہم ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اہم مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے بچے بھی پاکستانی نوجوان نسل کا حصہ ہیں، اور انہیں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام میں شامل کیا جانا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچے اپنی مادرِ وطن کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان کے لیے بھی خصوصی کورسز، تربیتی کیمپس، تبادلہ پروگرامز یا ایسی سرگرمیاں شروع کی جائیں جو انہیں پاکستان کی ترقی کے عملاً جوڑیں۔

رانا عابد حسین نے بتایا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا اور اس دوران رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کر کے اوورسیز نوجوانوں کو یوتھ پروگرام کا حصہ بنانے کی باقاعدہ سفارش کروں گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید