• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: فیڈریشن کو وینیو کے حصول میں مشکلات

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو وینیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، فیڈریشن کو چیمپئن شپ کے لیے جناح اسپورٹس کمپلیکس نہیں مل سکا۔

لاہور میں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دسمبر کے آخر میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وینیو نہ دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کئی ہفتے قبل وینیو کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی گئی تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسپورٹس کمپلیکس کے وینیو کی تصدیق نہیں کی۔

فیڈریشن کے مطابق ٹارٹن ٹریک کی سہولت ایتھلیٹکس کے لیے ہے لیکن ایتھلیٹس کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ وینیو کی تصدیق کے بعد نیشنل چیمپئین شپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے مطابق نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کا ایونٹ پی او اے کی غیر قانونی کمیٹی کرا رہی ہے۔ ایتھلیٹکس کے ایونٹ کروانے کی صرف پاکستان میں فیڈریشن مجاز ہے، نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے غیر مجاز ایونٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے ڈیپارٹمنٹس ہی ایتھلیٹس کی حفاظت اور اینٹی دوپنگ کے زمہ دار ہوں گے، کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید