• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کے سوال پر ہنگری کے وزیرِ اعظم نے کیا کہا؟

ہنگری کے نومنتخب وزیرِ اعظم پیٹر میگیار—فائل فوٹو
ہنگری کے نومنتخب وزیرِ اعظم پیٹر میگیار—فائل فوٹو

اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا کے سوال کے جواب میں ہنگری کے نومنتخب وزیرِ اعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیرِ اعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید