• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کے سی ای او ٹم کُک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

آئی فون بنانے والی مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹم کُک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب کمپنی میں ٹم کُک کی جگہ سی ای او کا عہدہ جان ٹرنس سنبھالیں گے۔ 

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا ہے کہ جان ٹرنس یکم ستمبر 2026ء سے باضابطہ طور پر سی ای او بن جائیں گے، یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متفقہ منظوری سے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹم کُک سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ٹم کک نے اسٹیو جابز کے بعد کمپنی میں سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا اور تقریباََ 15 برس تک ایپل کے سربراہ رہے۔

ان کے دور میں کمپنی کی  مارکیٹ ویلیو تقریباً 350 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید