• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، بھارتی خاتون کھلاڑی سے پاکستان کی جیت برداشت نہ ہوئی

-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
-- فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سری لنکا میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جہاں بھارتی خاتون ویٹ فائٹر سے راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کی جیت برداشت نہ ہوئی۔

ارم خانم کو گولڈ میڈل ملنے پر بھارتی ویٹ فائٹر نے اسٹیج جلدی چھوڑنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ نے بھارتی ویٹ فائٹر سپنا کے اسٹیج سے روانہ ہونے پر انہیں دوبارہ واپس بلا لیا۔

شکست کی خفت مٹانے کے لیے بھارتی ویٹ فائٹر نے اسٹیج ہی چھوڑ دیا تھا۔ انتظامیہ نے گروپ فوٹو کے لیے بھارتی ویٹ فائٹر کو دوبارہ اسٹیج پر بلا لیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

خاص رپورٹ سے مزید