• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی)نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی حمایت کے لئے دیئے گئے 3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے اور ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ڈیپازٹ کی میچورٹی کی تاریخ5دسمبر 2024 تھی۔ڈیپازٹ کی مدت میں یہ توسیع پاکستان کے لئے مملکت سعودی عرب کی مسلسل حمایت کا تسلسل ہے۔ 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹ سے متعلق معاہدہ سب سے پہلے 2021میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ساتھ طے پایا تھا، جس کے بعد شاہی ہدایات پر 2022اور2023میں اس کی مدت میں توسیع کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید