شہید بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائنی روبوٹک سرجری کا آغاز ہوگیا، 45 سال کی مریضہ کا روبوٹ کے ذریعے ٹیومر اور یوٹرس نکال دیا گیا۔
کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیاری میں سندھ کی پہلی ایڈوانس گائنی روبوٹک سرجری انجام دے دی گئی، ایڈوانس ٹیومر کی سرجری پروفیسر انجم رحمان اور پروفیسر سحر فاطمہ کی ٹیم نے انجام دی۔
ڈاکٹر انجم رحمان نے اس موقع پر کہا کہ روبوٹک سرجری گائنی کے شعبے میں بہت اہم کامیابی ہے۔