• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی سمری منظوری کےلیے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کا مقصد حقیقی اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینا اور غلط استعمال روکنا ہے۔

بیگیج، گفٹ، ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیموں میں یکسانیت کی تجاویز ہیں، یوں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں کرپشن کے خطرات کو کم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمرشل درآمد میں کرپشن خطرات کو پری اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن سے روکا جائے گا، معیاری کنٹرول، واضح درآمدی قواعد سے شفافیت، انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ترامیم کا مقصد درآمدات کے غلط استعمال پر قابو پانا اور مقامی مینوفیکچرنگ اور عالمی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وینڈر ڈیولپمنٹ، ٹیرف اسٹرکچر اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سے متعلق بھی تجاویز ہیں۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ابھی کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے، گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی کو ہر سال بتدریج کم کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید