سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں خسرہ کے 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ 2025 میں خسرہ کے 3 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2018 سے 2023 تک خسرہ کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ گنجان آبادیوں کے لوگ بچوں کو ویکسین کے لیے نہیں لاتے، کراچی میں پولیو کے بھی مسائل ہیں۔ ایچ پی وی ویکسین اور خسرہ ویکسین کرانے میں بھی مسائل ہیں۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ چھ، سات ہزار روپے کی ویکسین ہے، غریب لوگوں میں غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ پانچ سال تک کے بچوں کو 37 لاکھ ٹیکے لگائے ہیں، امریکامیں بھی خسرہ کے کیسز ہوئے، لوگ ویکسین نہیں لگاتے۔