• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں نے ریکھا کو ’جیا بچن 2.0‘ کیوں قرار دیا؟

فوٹو — بھارتی میڈیا
فوٹو — بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کو مداحوں نے ’جیا بچن 2.0‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ریکھا کی ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ ایئرپورٹ سے باہر نکل رہی ہوتی ہیں تو ایک خاتون مداح انتہائی خوشی اسلوبی سے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کرتی ہیں۔

ریکھا خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب  آگے بڑھ جاتی ہیں۔

اداکارہ کا مداح کے ساتھ یہ نامناسب رویہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے اداکارہ کو ’جیا بچن 2.0‘ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے مداح کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے، ایک مداح کے ساتھ چند سیکنڈ گزارنے میں آخر مسئلہ کیا تھا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ان کا بھی ایسا رویہ ہے تو جیا اور ریکھا میں کیا فرق ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید