• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر خان کو اہلیہ فضیلہ قاضی سے کیا شکایت ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار قیصر خان نظامانی نے اہلیہ فضیلہ قاضی سے متعلق اپنی دلچسپ شکایت بیان کر دی۔

قیصر خان نظامانی پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں اپنی اہلیہ فضیلہ قاضی سے متعلق ایک ہلکی پھلکی شکایت کرتے نظر آئے۔

قیصر خان نظامانی پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی ہیں، اپنی اہلیہ فضیلہ قاضی کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے قیصر خان نظامانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر آدمی گھر کے کھانے کا عادی ہو جائے خاص طور پر جب بیوی بہت اچھا کھانا بناتی ہو لیکن وہ مسلسل شوٹنگ پر ہو اور گھر کا کھانا ملنا بند ہو جائے تو پھر کیا ہوتا ہے؟ لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں، اس سے کیسے بچا جائے؟ آپ کیا مشورہ دیں گی؟

ان کے سوال پر شو کی میزبان ندا یاسر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو آسانی اور اسپیس دینی چاہیے، ہر وقت ایک دوسرے پر انحصار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شادی سکون کا نام ہے، اس میں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے یا پھر آپ پیار سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ زیادہ مقدار میں پکا کر فریز کر دیا کرے تاکہ آپ بعد میں کھا سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید