• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ’روبو کاپ‘ کا دیوہیکل مجسمہ نصب

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

 امریکا میں سائنس فکشن کے مشہور ہیرو روبو کاپ کا 11 فٹ بلند کانسی کا مجسمہ تقریباً 15 سال کی طویل منصوبہ بندی کے بعد بالآخر نصب کر دیا گیا۔ 

ڈھائی ٹن وزنی یہ مجسمہ ڈیٹرائٹ، مشی گن میں فری ایج پروڈکشن اسٹوڈیو کے باہر رکھا گیا ہے۔

اسٹودیو کے مالک جِم ٹسکانو نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ مجسمہ ناقابلِ یقین حد تک شاندار اور متاثر کن ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

یہ منفرد منصوبہ 2011 میں اُس وقت شروع ہوا جب اُس وقت کے ڈیٹرائٹ کے میئر ڈیو بنگ نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا تھا کہ شہر میں روبو کاپ کا مجسمہ نصب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میئر کا یہ جواب اگرچہ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا، مگر اس نے فینز میں ایک زبردست تحریک کو جنم دیا۔

مجسمہ 2017 میں تیار ہو گیا تھا مگر اس کی تنصیب میں تاخیر کی بڑی وجہ وہ قانونی کلیئرنس تھی جو ایم جی ایم اسٹوڈیو سے درکار تھی، کیونکہ روبو کاپ کے کردار کے حقوق انہی کے پاس ہیں۔

تمام رکاوٹوں کے باوجود بالآخر یہ مجسمے نے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنی جگہ بنالی اور اب یہ شہر کی ایک نئی علامت بن چکا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید