• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کینسر اور کارڈیک سرجری کےلیے خصوصی کارڈ متعارف کروایا جائے گا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ سے علاج کرواسکیں گے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ پر مفت سرجری کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا اوپی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوجائے گا جبکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈلائن ہے۔

قومی خبریں سے مزید