یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 8 دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں جس سے 4 افراد کے ہلاک اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بلیک آوٹ ہوگیا۔
روسی میڈیا کے مطابق کیف میں گیس اسٹیشن کو بھی آگ لگ گئی، دھماکے خارکیف سمیت دیگر تین مقامات میں بھی ہوئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی حملوں کے جواب میں روس یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنارہا ہے۔