امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو فوجیں راستے میں تھیں، انہیں واپس موڑ دیا گیا ہے، میری حزب اللہ کے ساتھ بھی بہت اچھی بات چیت ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ تمام فائرنگ روک دی جائے گی۔ اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے حزب اللہ کے ساتھ بھی اچھی بات چیت ہوئی۔