• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، آبنائے ہرمز پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جاپانی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صدر سے بات چیت میں مذاکرات کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ایران جلد از جلد ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ جاری رکھے گا۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے پُرزور مطالبہ کیا کہ جاپان سمیت تمام ایشیائی ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے جلد از جلد آزادانہ اور محفوظ طریقے سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر آئندہ بھی قریبی رابطے اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید