• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ 

اس حوالے سے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری حملے رکوا کر اسرائیل کی توسیع پسند فوجی کارروائیاں بند کروائے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی خود مختاری اور اس کے عوام کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو فوجیں راستے میں تھیں، انہیں واپس موڑ دیا گیا ہے، میری حزب اللہ کے ساتھ بھی بہت اچھی بات چیت ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید