• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران علاقائی امور اور موجودہ حالات سے متعلق مختلف معاملات بھی زیرِ غور آئے۔ 

دوسری جانب ایران جنگ سے متعلق امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ختم ہو جاتے ہیں تو انہیں اس کی کوئی خاص پرواہ نہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی تک امریکا کو مذاکرات چھوڑنے سے متعلق باضابطہ اطلاع نہیں دی، اور اگر ایسی اطلاع آ بھی جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ امریکا فوری طور پر ایران پر بمباری شروع کر دے گا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے لبنان کی صورتحال پر بات کریں گے اور پوچھیں گے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، جہاں اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کارروائیاں اور حملے تیز ہوئے ہیں جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیلی اہداف پر حملے جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید