بھارت میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے بعد نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر سوالات اٹھنے لگے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد طلبہ اور والدین نے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مارکنگ کے عمل میں خامیوں کی شکایات کی ہیں۔
مارکنگ سے متعلق اعتراضات سامنے آنے کے بعد 4 لاکھ سے زائد طلبہ نے تقریباً 11 لاکھ جوابی کاپیوں کی نقول حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرائیں۔
متعدد طلبہ نے شکایت کی کہ انہیں موصول ہونے والی اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل تھیں یا ان کے بعض صفحات غائب تھے۔