• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج تقسیم پسند عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، سی ڈی ایف

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستگی، حالات کی بھرپور آگاہی اور فوری فیصلہ سازی ناگزیر ہے۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشان امتیاز ملٹری، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز) نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔ آمد پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل نے فیلڈ تربیتی مشقوں اور ایڈوانسڈ سمیلیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلی پیشہ ورانہ معیارات اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔ٹیکنالوجیکل موافقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید جنگ چستی، درستگی اورحالات کی بھرپور آگاہی اور فوری فیصلہ سازی کا تقاضا کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید