• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند کی صورت میں موٹروے عارضی بند کئے جانے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ شدید دھند کی صورت میں موٹروے عارضی طور پر بند کئے جا سکتے ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے مشورہ دیا کہ پریشانی سے بچنے کے لیے شہری صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹروے پولیس کی دھند کے موسم میں ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دھند میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہےاس لیے مسافر اپنی گاڑی میں فوگ لائٹس استعمال کریں۔
اہم خبریں سے مزید