کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) ناتھاخان پل کے ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ جانے والے ٹریک پر ایک بار پھر سوراخ ہو گیا ٹریفک گزرنے میں مشکلات ، ہفتے کو شاہراہ فیصل پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں اس مرتبہ بھی سوراخ ہمیشہ کی طرح اترنے والے ریمپ پر ہوا اس مقام پر ایک سال کے دوران چوتھی مرتبہ پل میں سوراخ ہوا ہے کے ایم سی کے عملے نے مرمت کا کام شروع کر دیا تھا جبکہ ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کو گزارنے میں مدد دیتی رہی کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ زرائع کے مطابق مرمت کے کام میں دس سے بارہ روز لگ جائیں گے۔