لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کرتے ہوئے امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کا کہنا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، ہمیں تیار رہنا ہوگا نیٹو ملکوں کو جنگی تیاروں کے لیے خرچہ بڑھانا ہوگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کرتے ہوئے امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے خلاف دشمن انٹیلیجنس سرگرمیوں میں گزشتہ سال کے دوران 50فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹو ملکوں کو جنگی تیاروں کے لیے خرچہ بڑھانا ہوگا۔