پشاور (نیوز رپورٹر) صوبائی حکومت نے 9اور 10مئی واقعات کے درج مقدمات واپس لینے کیلئے پشاور اوربنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کیلئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیاہے، انعام یوسفزئی دونوں اضلاع میں اے ٹی سی عدالتوں میں زیر سماعت 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی نگرانی کرینگے۔ اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔