• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر اسکریننگ میموگرام سے زیادہ مؤثر

کراچی (نیوز ڈیسک)خواتین بریسٹ کینسر کاپتہ چلانے کیلئے میموگرام ہی واحد بہترین طریقہ نہیں ہے۔ ایک تازہ تحقیق کے مطابق خواتین کی جانب سے ذاتی خطرے کی بنیاد پر شیڈول کی گئی اسکریننگ سالانہ بنیادوں پر کی جانے والی میموگرامز جتنی ہی موثر ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں 40 سے 74 سال کی 28,000 سے زائد خواتین شامل تھیں، جن میں سے نصف کو روایتی سالانہ میموگرام اور باقی نصف کو خطرے کی بنیاد پر تغیر پذیراسکریننگ شیڈول پر تقسیم کیا گیا۔ پانچ سال کی نگرانی کے بعد یہ پایا گیا کہ خطرے کی بنیاد پر اسکریننگ بھی کینسر کی شناخت میں سالانہ اسکریننگ کے برابر مؤثر ہے بلکہStage 2B کینسر کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید