کراچی (نیوز ڈیسک)لندن میئرصادق خان نے نایاب پرندے متعارف کروانے کیلئے 5لاکھ پاؤنڈ خرچ کر ڈالے۔ٹیلی گراف کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے ڈاگنم میں عوامی فنڈز میں سے پانچ لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے ایک ری وائلڈنگ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں سفید اسٹارک پرندے متعارف کروائے جائیں گے۔ یہ پراجیکٹ ان کے گرین روٹس فنڈکے تحت چلایا جا رہا ہے، جو کل 3.84 ملین پاؤنڈ کا فنڈ ہے اور لندن میں عوام کے لیے قدرتی ماحول تک رسائی بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم، اس اقدام پر تنقید بھی ہوئی ہے۔