اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وزارت داخلہ کے مطابق تیراہ میں سہولیات کا فقدان، سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا ، پوری آبادی کی نگرانی کیلئے صرف3پولیس اہلکار ،ہسپتال ہے نہ سکول سب کام ایف سی کے سپرد۔آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ منشیات اور بھتہ کی رقم دہشت گردی میں استعمال ہو رہی ہے ۔ فتنہ الخوارج منشیات اور بھتہ سے اکٹھی کی گئی رقم سیکیورٹی فورسز اور عوام کیخلاف استعمال کرتےہیں،ونگ کمانڈر نے بتا یا کہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کیساتھ 1224 کلومیٹر کی طویل سرحد موجود ہے، فرنٹیئر کور کے پاس تقریباََ 717 کلومیٹرکی سرحد موجود ہے جس میں برف پوش اور سنگلاخ پہاڑ بھی ہیں، دراندازی کرنے والوں کیخلاف کیمرے بھی لگائے گئےہیں۔